26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں آج پیش کی جائے گی

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم منظوری کیلیے سینیٹ میں آج پیش کی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے آئینی ترمیم پر وزیر اعظم کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

ظہرانے کے بعد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سینیٹ میں آئینی ترمیم آج پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات، 56 کے بجائے 24 میں ترامیم ہوں گی

سینیٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی اور پھر انہیں قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وزارت قانون کی جانب سے سامنے آنے والے مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق حکومت اب 56 کی جگہ 24 ترامیم کرے گی۔  آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 4 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔