بات کچھ اِدھر اُدھر کی ٹھنڈی ٹھار رس ملائی
آج مجھے سارا دن روزہ لگ رہا تھا، اوپر سے افطار سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے اچانک شدت سے میٹھا کھانے کا دل چاہنے لگا۔ پہلے تو میں نے دل کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ ''دل تو آخر دل ہے نا، میٹھی سی مشکل ہے نا''۔
مانا ہی نہیں، پھر مجھے مجبوراَ کچن کی راستہ ناپنا پڑا۔ اور تھوڑی سے دیر میں مجھے اپنی محنت کا پھل مل گیا۔ لیجئے آپ بھی چکھئیں اور بتائیں کیسا لگا آپ کو۔
اجزا:
- پاؤڈر دودھ۔ ایک کپ
- انڈا۔ ایک عدد
- تیل۔ دو سے 3 کھانے کے چمچے
- بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چمچہ
- دودھ۔ ایک لیٹر
- چینی۔ تین سے چار کھانے کے چمچے
- الائچی۔ دو سے تین پسی ہوئی
ترکیب:
- سب سے پہلے ایک باؤل میں پاؤڈر دودھ، انڈا، بیکنگ پاؤڈر اور تیل ڈال اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس آمیزے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں۔ (گولیوں لمبائی یا دائرے کی شکل میں اپنی مرضی سے بنائی جاسکتی ہیں)۔
فوٹو: نبیھہ ایاز
- ایک پتیلی میں دودھ ڈالیں اور اس میں چینی ملا کر ابال لیں۔
- ابلے ہوئے دودھ میں آمیزے کی گولیاں ڈال دیں اور تب تک پکائیں جب تک گولیاں پھول کر نرم نہ ہوجائیں۔
- ایک باؤل میں نکال کر اوپر سے پسی ہوئی الائچی جھڑک دیں۔
فوٹو: نبیھہ ایاز
- فریج میں ٹھنڈا کریں اور پیش کیجئے۔ ٹھنڈی ٹھار رس ملائی تیار ہے۔
روزہ کھلے کے بعد رس ملائی کھاتے ہی مزا آگیا۔ جلدی بازی میں میں نے کچھ زیادہ ہی رس ملائی بلالی تھی لہذا 2 دن تک کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پوری کرتی رہی اور اپنے عزم و ہمت کو داد دیتی رہی۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔