
تفصیلات کے مطابق لانڈھی 4 نمبر زمان آباد کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 40 سالہ فوذیہ کے نام سے کی گئی جسے بازو پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا پاپوشنگر ناظم آباد سیکٹر فائیو سی مکی مسجد کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 25 سالہ طیب کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔