عالمی غربت میں خطرناک اضافہ11ارب آبادی غربت کا شکار

پاکستان کی47 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہے


خبر ایجنسی October 18, 2024
(فوٹو: فائل)

شرح غربت میں تشویشناک اضافہ عالمی برادری کیلیے چیلنج بن گیا،1.1 ارب آبادی غربت کا شکار ہو گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے اہداف میں 2030 تک دنیا سے غربت کا خاتمہ شامل ہے، غریبوں کی فلاح وبہبود اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل اجاگر کرنے کیلیے 17 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے۔

عالمی انڈیکس کے مطابق دنیا کی 1.1 ارب آبادی اس وقت غربت کی شکار ہے، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں شرح غربت ہولناک ترین ہے، چھ میں سے5 غریب افریقی یا جنوبی ایشیائی ہیں۔

پاکستان کی47 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہے،بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے بلند، سندھ دوسرے، خیبر پختونخوا تیسرے نمبر، سب سے کم پنجاب میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |