حالیہ استحکام پائیدار معاشی اصلاحات کا اہم موقع آئی ایم ایف

رپورٹ کے مطابق صحت و تعلیم پرکم اخراجات کے باعث معاشی ترقی،سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی


News Agencies October 18, 2024
(فوٹو: فائل)

آئی ایم ایف نے ملکی معیشت کے حالیہ استحکام کو پائیدارمعاشی اصلاحات کا اہم موقع قرار دیدیا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فی کس آمدن میں سالانہ بنیاد پر 1.9 فیصد اضافہ ہوا، بنگلہ دیش میں فی کس آمدن 4.5 فیصد، بھارت میں 4.9 فیصد بڑھی،2000 سے 2022 کے دوران چین کی فی کس آمدن میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صحت و تعلیم پرکم اخراجات کے باعث معاشی ترقی،سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، پاکستان میں تعلیم پر اخراجات بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال سے کم ہیں، پرائمری وسیکنڈری سطح پر تربیت یافتہ اساتذہ کا فقدان ہے،معیاری تعلیم تک رسائی اوربچوں کی انرولمنٹ علاقائی ملکوں سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شعبہ صحت پر اخراجات نیپال اورسری لنکا سے کم ہیں، نوزائدہ بچوں کی شرح اموات اور اسٹنٹنگ ریٹ سب سے زیادہ ہے،تجارت کے فروغ میں ٹیرف، نان ٹیرف رکاوٹوں کے باعث معیشت کو نقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |