ملکی زرمبادلہ بڑھ کر 16ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15.04 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5.08 ارب ڈالر رہ گئے ہیں


Staff Reporter October 18, 2024
(فوٹو: فائل)

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 11 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 11 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری کے ذخائر کی مالیت 21.50 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 11.02 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

جبکہ اسکے برعکس کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15.04 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5.08 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں