چیمپئینز ٹرافی بھارت کے میچز 2 مقامات پر کروانے کی تجویز

براڈکاسٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اہم مشورہ دیدیا


ویب ڈیسک October 18, 2024
براڈکاسٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اہم مشورہ دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان میں اگلے برس شیڈول آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کیلئے بھارت کے میچز دو مقامات پر کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی براڈکاسٹرز نے تجویز پیش کی ہے کہ بھارت کے میچز دو مختلف مقامات پر کروانے سے ایونٹ کی قدر میں اضافہ ہوگا جبکہ تمام میچز ایک مقام پر کروانے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دو مقامات پر میچز کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور انہوں نے اس تجویز کی بنیاد پر راولپنڈی کو ایک جگہ کے طور پر تجویز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: "جے شنکر کا دورہ؛ پاک بھارت کرکٹ بحالی پر کوئی بات نہیں ہوئی"

قبل ازیں پاکستن کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابتدائی طور پر بھارت کے تمام میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز دی تھی تاکہ براڈکاسٹرز کو کم از کم سفر کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نہیں آیا تو متبادل آپشن زیر غور لایا جائے گا"

بھارتی میڈیا کے مطابق مجوزہ شیڈول میں بھارت کے لاہور میں 3 میچز شامل ہیں جن میں 20 فروری کو بنگلادیش اور دوسرا 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ کو شیڈول رکھا گیا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں موجود ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں