- نجی کالج واقعے پر احتجاج؛ راولپنڈی مظاہرین کیخلاف تین مقدمات درج
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کو جیت کیلئے 4 وکٹیں، انگلینڈ کو 208 رنز درکار
- استغفار! گناہوں کا تریاق
- رشوت کی لعنت کے بھیانک اثرات
- شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کے فیصلے پر 'یوٹرن'
- پولیس وحساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار
- مشیر اطلاعات اور معاون خصوصی خیبر پختونخوا کی راہداری ضمانت منظور
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبرکوسماعت کیلیے مقرر
- پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
- چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے میچز 2 مقامات پر کروانے کی تجویز
- سوشل میڈیا پرکالج کی طالبہ سے زیادتی کی فیک نیوز؛ تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل
- سکھ رہنما کے قتل کی سازش؛ امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے اہلکار پرفرد جرم عائد
- چوتھی بار وزنی ترین کدو اُگانے کا مقابلہ جیتنے والا امریکی شہری
- چند سیکنڈ کی چہل قدمی صحت کے لیے مفید قرار
- اسکاٹ لینڈ میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم کے متبادل برقی وال پیپر کی آزمائش
- آئینی عدالت بلاول کا مطالبہ،پارٹی منشور کا حصہ،شرجیل میمن
- ہراساں کیا گیا، نسیمہ احسان سینیٹ اجلاس میں روپڑیں
- جنگ جاری رہی تو ایک سال میں اسرائیل تباہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ملکی زرمبادلہ بڑھ کر 16ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
- بند کی جانیوالی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرنیکا فیصلہ
سکھ رہنما کے قتل کی سازش؛ امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے اہلکار پرفرد جرم عائد
واشنگٹن: امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے اہلکار پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کونسل کے رہنما اور سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے حامی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را ‘ کے اہلکار وکاس یادو پر فرد جرم عائد کردی۔ وکاس یادیو را کے لیے ‘سی سی ون’ کا کوڈ استعمال کیا جا رہا تھا۔ وکاس یادیو پر منی لانڈرنگ کی فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔ وکاس یادیو پر گزشتہ سال گرپتونت سنگھ کو نیویارک میں قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔
اس سے قبل امریکا میں ‘را’ کے ایک اور ایجنٹ نکھل گپتا پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی اور وہ اس وقت بروکلین کی جیل میں قید ہے۔ دوسری جانب سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کہا کہ ‘را ‘ کے افسروکاس یادو پر فرد جرم عائد کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کرنے اور خالصتان نواز شخص کی زندگی اور آزادی کو خطرات سے دوچار کرنے کے نتائج بھگتے گی۔
پنوں نے کہا کہ اگرچہ مودی حکومت انہیں امریکا اور کینیڈا میں اپنی پراکیسز کے ذریعے قتل کرنے کی سازش جاری رکھے ہوئے ہے مگر وہ اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خالصتان کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔