سوشل میڈیا پرکالج کی طالبہ سے زیادتی کی فیک نیوز تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

محکمہ داخلہ پنجاب نے ایس ایس پی انوسیٹیگیشن کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی


ویب ڈیسک October 18, 2024
جے آئی ٹی طالبہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی تعین کرے گی:فوٹو:فائل

سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسیٹیگیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دی۔ جے آئی ٹی ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی

تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائےگی اور سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |