نجی کالج واقعے پر راولپنڈی میں احتجاج مظاہرین کیخلاف 3 مقدمات درج

مقدمات میں شاہراہ بلاک کرنے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے املاک و تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں


ویب ڈیسک October 18, 2024
فائل فوٹو

لاہور نجی کالج واقعے پر احتجاج کے معاملے پر تھانہ نیوٹاون میں طلباء و مظاہرین کے خلاف تین مختلف واقعات کی ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔

مقدمات شاہراہ بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے املاک و تنصیبات کو نقصان پہنچانے، پولیس مزاحمت کے دوران اہلکار کو زخمی کرنے اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ مقدمات سب انسپکٹرز کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

پہلی ایف آئی آر سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں واصف جاوید وغیرہ 53 طلباء و مظاہرین گرفتار کرکے براہ راست نامزد کیے گئے جبکہ 180 کو معلوم ظاہر کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سوشل میڈیا پر احتجاج کے لیے اکسانے اور مظاہرین کی قیادت کرنے کے الزام میں عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب بھی نامزد ہیں۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے پنجاب کانسٹیبلری کے چار اہلکار محمد عثمان، راشد علی، غضفر ارشد اور خالد حیات زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں؛ طالبہ مبینہ زیادتی؛ راولپنڈی میں احتجاج کرنے پر 387 مظاہرین گرفتار

تھانہ نیوٹاون میں ہی دوسرا مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد حسیب کی مدعیت انہی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

دوسرے مقدمے میں عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب سمیت 51 طلباء و مظاہرین کو نامزد اور ایک 105 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے تھانہ پیر ودھائی کا پولیس اہلکار اسامہ جمیل زخمی ہوا جبکہ عبداللّٰہ خرم وغیرہ 51 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ نیوٹاون میں درج تیسرا مقدمہ بھی پولیس کے اے ایس آئی اظہر مشتاق کی مدعیت میں انہی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تیسرے مقدمے میں بھی عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب کے سوشل میڈیا پر احتجاج کے لیے اکسانے کے الزام میں نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں زین علی وغیرہ 64 مظاہرین کو گرفتار کرکے نامزد اور 140 کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔

مظاہرہن کے پولیس پر پتھراؤ سے پنجاب کانسٹیبلری کا اہلکار سہیل ظفر زخمی ہوا۔ مظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے شاہراہ بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس سے مزاحمت کرکے اہلکار کو زخمی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں