شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کے فیصلے پر یوٹرن

سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر ملک نہ جانے کا فیصلہ

سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر ملک نہ جانے کا فیصلہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان و قتل کے مقدمے میں نامزد آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے وطن واپس لوٹنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ال راؤنڈر شکیب الحسن نے وطن واپسی کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شکیب الحسن نے سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بناتے ہوئے وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ

ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب الحسن کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہروں کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

شکیب الحسن نے بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے واپس بنگلادیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔


مزید پڑھیں: ملک کے کشیدہ حالات پر خاموش شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

شکیب الحسن نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنا تھی اور پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں ان کا نام بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت

واضح رہے کہ شکیب الحسن نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے میرپور میں شروع ہوگا۔
Load Next Story