آئینی ترمیم کا معاملہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی اجلاسوں میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے
آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت جاری ہے جس میں منظوری کے لیے مختلف بل پیش کیے گئے۔
تحفظ امانت کارپوریشن ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق اسپیشل عدالتوں کے قیام سے متعلق بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اور اسے بھی منظور کرلیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کے آئندہ کے اجلاسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی اجلاسوں میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس پریس گیلری کارڈ موجود ہوں گے، ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گی ہے اور ون ڈے پریس گیلری کارڈ متعلقہ بیٹ رپورٹر کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے۔
مزید پڑھیں؛ 26ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
پارلیمنٹ کے 1 نمبر گیٹ پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہوگی، سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔
دوسری جانب، سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔