
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر معصوم بچیوں کی زندگیاں تباہ کیں۔ طالبہ زیادتی واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو دیں۔ ملک میں آگ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ٹوئٹر سے طلبا کو کال دی گئی۔ مئی 9 کا پارٹ ٹو کیا گیا لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ بچے ہم سب کے بچے ہیں ان کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بنگلا دیش کا سین نہ دہرایا جائے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے وزیروں والی اکڑ میں رہنا چاہیے۔ بھائی بیٹے والی بات اب ختم ہوگئی۔ یہ وہ اکڑ ہے جو مجھے سکھائی گئی ہے۔ جو مجھے میری اوقات بتاتے ہیں ان کو پہلے اپنی اوقات دیکھنا چاہیے۔ کراچی اسلام آباد میں بیٹھے آپ کے خداؤں کو پتا تھا کہ میں کیا کہہ رہی ہوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔