جامعہ کراچی میں طلبہ احتجاج کا آٹھواں دن؛ مذاکرات کا تیسرا دور ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ کے احتجاج کا آج آٹھواں دن ہے جب کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 7 دن سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ کی جانب سے بھاری فیسوں، لیٹ فیس، ری ایڈمیشن فیس، پوائنٹس سروس کی کمی اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی میں طلبہ اتحاد کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

طلبہ کے احتجاج کے باعث آج بھی جامعہ کراچی بند ہے جب کہ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہو چکا ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج ایک بار پھر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم

طلبہ کی جانب سے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے۔ طلبہ الائنس کا کہنا ہے کہ جامعہ انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ جامعہ انتظامیہ سے مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں ، جو ناکام رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔