جعفرآباد میں شر پسندوں نے گیس پائپ لائن تباہ کردی کراچی سمیت سندھ بھر کو فراہمی متاثر

گیس پائپ لائن کی تباہی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج شام کے بجائے اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔


ویب ڈیسک July 19, 2014
گیس پائپ لائن کی تباہی سے کراچی کو 120 ملین کیوبک فٹ کی کمی کا سامنا ہے. فائل: فوٹو

نامعلوم شر پسندوں نے 18 انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے کراچی سمیت دیگرعلاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفرآباد کے علاقے مل گزار میں نامعلوم شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد کے ذریعے 18انچ قطر کی پائپ لائن کو اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اس پر قابو پالیا جس کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت شروع کردی گئی۔

گیس پائپ لائن کی تباہی سے کراچی کو 120 ملین کیوبک فٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی لوڈ منیجمنٹ پلان میں تبدیلی کردی ہے، نئے پلان کے تحت اب سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی شام کھلنے کے بجائے اتوار کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں