- ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- انسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم کا امریکی صدر کوخط
- طالبہ سے مبینہ زیادتی: احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا
- نعمان علی انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لیکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
- ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلی سندھ
- پی ٹی آئی احتجاج کی کال؛ لاہور سے 350 سے زائد کارکنان زیر حراست
- اے آئی روبوٹ کا تخلیق کردہ آرٹ نیلامی کیلئے پیش
- لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت
- راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی 'اسپن فرینڈلی پچ' بنانے کی تیاری شروع
- راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل
- راولپنڈی؛ چھریوں کے وار سے ماموں کو قتل کرنیوالا ملزم 72گھنٹوں میں گرفتار
- شان مسعود نے بالآخر بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
- افلاس و تنگ دستی عوام کا مقدرکیوں؟
- حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط
- دوسرا ٹیسٹ؛ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی
- کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان
- بھارتی شہری نے اپنے منہ سے سانس دے کر سانپ کی جان بچالی
- 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
- یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ: اسرائیلی فوج نے آخری لمحات کی ویڈیو وائرل کردی
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی
حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال بعد ہماری کوششوں کی وجہ سے کیس میں بڑی اہم پیشرفت ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کیا جائے۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ حکومت پاکستان امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرے۔ جو ہمارا مطالبہ تھا اس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں آ کر بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کی حکومت پاکستان اس حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرے۔ دوسرا بڑا اہم قدم یہ ہے کہ عدالت نے یہ بھی ہدایات کی تھی کہ حکومت پاکستان ایک ہائی لیول وفد بھی اس حوالے سے بھیجے۔ حکومت کا یہ قدم خوش آئند ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔