پی ٹی آئی احتجاج کی کال لاہور سے 350 سے زائد کارکنان زیر حراست
گرفتاریاں وحدت روڑ، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ستوکتلہ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، فیکٹری ایریا اور دیگر علاقوں سے کی گئیں
تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے بعد لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے 350 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے بعد کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری جاری ہے، پولیس نے شہریوں کو احتجاج کے لیے اکسانے والے کارکنوں کی گرفتاریاں کیں۔
لاہور پولیس کی جانب سے 1600 سے زائد متحرک کارکنوں کی لسٹ جاری کی گئی جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاون کرتے 350 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
ان کارکنوں کو لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں درج مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے وحدت روڑ، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، نواب ٹاؤن، ستوکتلہ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، شمالی چھاؤنی، مغل پورہ، شالیمار، باغبانپورہ، مصری شاہ، اچھرہ، گڑھی شاہو میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔
گرفتاریوں کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور او سی یو کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے نظر بندی کے آرڈر بھی لیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔