شہید کبھی مرتے نہیں یحییٰ نوجوانوں کیلیے رول ماڈل ثابت ہوں گے ایران

یحییٰ السنوار کی شہادت سے جدوجہدِ آزادیٔ فلسطین اور مزاحمت مزید توانا ہوگی، ایرانی مشن


ویب ڈیسک October 18, 2024
یحییٰ السنوار مزاحمت کے ایک ماڈل اور روشن مثال کے طور پر ابھریں گے، ایرانی مشن

اسرائیلی فوج کے غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے فوری بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان سامنے آگیا۔

اقوام میں متحدہ میں ایرانی مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کے قتل سے فلسطین میں مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں ایرانی مشن نے کہا کہ فلسطینی جوانوں اور بچوں کے لیے یحییٰ السنوار مزاحمت کے ایک رول ماڈل اور روشن مثال کے طور پر ابھریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ: اسرائیلی فوج نے آخری لمحات کی ویڈیو وائرل کردی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی نئی نسل یحییٰ السنوار کے راستے پر چلتے ہوئے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یحییٰ السنوار اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، اسرائیل کا دعویٰ

یاد رہے کہ ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں یحییٰ السنوار کی شہادت کے دعوے کے محض چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جب کہ حماس نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |