- آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات جاری، بلاول بھی پہنچ گئے
- کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل
- ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں
- اسرائیلی فوجی سے چھینی گئی پستول ملنے سے السنوار کی شناخت ہوئی
- بلاسود بینکاری؛ بینک اسلامی پاکستان کے مالیاتی منظرنامے کی تشکیلِ نوکیلیے پُرعزم
- الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت
- فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم
- بلوچستان میں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح
- الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم
- والدہ نے بیٹی کو سبق سکھانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
- بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب
- آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، زبردستی قانونی سازی کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی
- بدہضمی کے شکار بھارتی شہری کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد
- کُتا بلند ترین اہرامِ مصر کی چوٹی پر پہنچ گیا، لوگ حیران
- اسرائیلی فوج یحییٰ السنوار تک کیسے پہنچی؛ شہید کرنے کی لمحہ بہ لمحہ روداد
- لاہور سفاری پارک کا ٹھیکہ ساڑھے 13 کروڑ روپے میں دے دیا گیا
- دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ اعلان چند روز میں متوقع
- چار پولیس اہلکاروں کا قتل: کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں میں نے قتل نہیں کیا، عزیر بلوچ
- انسانی سرگرمیوں کیوجہ سے عالمی سطح پر میٹھے پانی کے ذخائر کو خطرہ
- شام میں محصورفیملی کی واپسی کی درخواست؛ وزارت خارجہ و دیگرکو نوٹس جاری
آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکا جائے گا
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اوراسٹیٹ بینک سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمداورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس شئیرکرے گی۔ دورہ امریکا میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہوگی۔ پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔