
وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک شیڈول ہیں۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ اوراسٹیٹ بینک سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمداورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی جائزہ رپورٹس شئیرکرے گی۔ دورہ امریکا میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بھی ہوگی۔ پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔