دورہ آسٹریلیا قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا اعلان چند روز میں متوقع

ممکنہ کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت جاری

ممکنہ کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت جاری (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ چند روز میں آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت جاری ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی کی حتمی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ میں بابراعظم کی جگہ کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار ہیں جبکہ سیریز میں شاہین، نسیم اور بابراعظم کی واپسی بھی متوقع ہے۔


مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی

قومی ٹیم 29 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوگی جبکہ 2 نومبر کو تربیتی سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو شیڈول ہے۔
Load Next Story