والدہ نے بیٹی کو سبق سکھانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ارجنٹائن کا سول کوڈ والدین پر 25 سال کی عمر تک اپنی اولاد کو وسائل فراہم کرنے کی ذمہ داری  سونپتا ہے


ویب ڈیسک October 18, 2024

ارجنٹائن کی ایک خاتون نے فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا کہ وہ اپنی 22 سالہ بیٹی کی مالی معاونت روکنا چاہتی ہیں کیونکہ بیٹی نے نہ اپنی یونیورسٹی کی تعلیم کو سنجیدہ لیا اور وہ کوئی نوکری بھی نہیں کرنا چاہتی۔

نامعلوم خاتون نے ارجنٹینا میں ایک فیملی کورٹ کی جج ماریا لورا ڈمپل کو بتایا کہ ان کی 22 سالہ بیٹی نے 2020 میں نیشنل یونیورسٹی آف ریو نیگرو میں داخلہ لیا تھا لیکن اس نے صرف 11 فیصد تعلیم مکمل کی اور اس کا نوکری حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

خاتون نے وضاحت کی کہ اپنی بیٹی کو مالی معاونت سے محروم کرنا ہی بہترین طریقہ ہے کہ وہ اسے اپنی زندگی کو سنجیدہ لینا سکھائیں۔

ارجنٹائن کا سول کوڈ والدین پر 25 سال کی عمر تک اپنی اولاد کو وسائل فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپتا ہے بشرطیکہ بچہ پڑھائی یا کام کی وجہ سے اپنی کفالت نہ کر سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں