آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس دوران بلاول بھٹو پہنچ گئے، فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور آئینی ترامیم کے معاملے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی ترامیم کے معاملے پر ایک طرف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور دوسری طرف جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کا وفد پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

یہ پڑھیں: حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کررہی ہے، سلسلہ نہ رکا تو جواب دیں گے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

دریں اثنا اسی دوران چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور انہوں ںے اپوزیشن کے وفد کے جانے کا انتظار کیا اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کے ساتھ  پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو بھی موجود تھے جبکہ فضل الرحمان کے ساتھ عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔