اب گاڑیاں کسی بھی حادثے سے قبل اپنی رفتارمیں کمی یا مکمل طورپر رک جائیں گی

سوئیڈن اور فرانس نے ایک نئی تیکنیک ایجاد کی ہے جس کے تحت گاڑیاں ڈرائیور کے بغیر ناصرف چلیں گی بلکہ پارک بھی ہوجائیں گی

خودکار نظام کی حامل گاڑیاں 2020 تک مارکیٹ میں پیش کرردی جائیں گی، ماہرین ۔ فوٹو: فائل

بعض اوقات گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مناسب جگہ ڈھونڈنا انتہائی مشکل مرحلہ بن جاتا ہے تاہم اب گاڑیاں یہ کام ڈرائیور کے بغیر خود ہی کرلیں گی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ گاڑیوں میں خودکار نطام متعارف کرائے ہیں جس کے تحت کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل گاڑیاں خود ہی اپنی رفتار میں کمی یا رک سکتی ہیں، سوئیڈن اور فرانسیسی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک نئی تیکنیک ایجاد کی ہے جس کے تحت گاڑیاں ڈرائیور کے بغیر ناصرف چلیں گی بلکہ پارک بھی ہوجائیں گی۔


جدید ترین ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تیکنیک ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تاہم 2020 تک اس تیکنیک کی حامل گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرادی جائے گی جبکہ 2030 تک مکمل طور پر خود کار روبوٹک کاریں مارکیٹ میں دستیاب ہو سکیں گی۔

 
Load Next Story