- عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان
- راولپنڈی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید
- مصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم منظور ہوئی تو سڑکیں عوام سے بھر دیں گے، عبدالغفور حیدری
- اردن سے اخوان المسلمین کے جانبازوں کا اسرائیلی فوج پر حملہ
- آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس شروع
- یحییٰ السنوار کی شہادت؛ حزب اللہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا
- پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیے
- مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ سامنے آ گیا
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے
- کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کمی ریکارڈ
- SPARK x Transformers: ٹیکنو کی جانب سے ناقابل یقین قیمت پر ایک شاندار فون
- حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ یحییٰ السنوار کے بھائی بھی امیدوار
- آئینی ترمیم کی منظوری: سینیٹ کا اجلاس جاری
- طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس، غلط معلومات پھیلانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ
- عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- مطالبات تسلیم، جامعہ کراچی کے طلبا نے احتجاج ختم کردیا
- قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
- ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو
- یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق
مطالبات تسلیم، جامعہ کراچی کے طلبا نے احتجاج ختم کردیا
کراچی: جامعہ کراچی کے طلبہ کا احتجاج شیخ الجامعہ کراچی کی یقین دہانیوں کے بعد ختم کر دیا گیا، طلبہ الائنس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 14 میں سے 11 مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں گزشتہ 8 روز سے طلبہ زائد فیسوں ، انفرااسٹرکچر کی تباہ حال صورتحال اور پوائنٹ بسوں کی قلت سمیت دیگر مسائل کے خلاف سراپا احتجاج تھے، انتظامیہ نے طلبہ کے درپیش مسائل حل کرنے کیلیے مطالبات منظور کرلیے، طلبہ الائنس نے آٹھویں روز اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور طلبہ کے درمیان مذاکرات چوتھے دور میں کامیاب ہوئے، شیخ الجامعہ کراچی نے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ لیٹ فیس کو 50 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے، ری ایڈمیشن فیس اب طلبہ سے نہیں لی جائے گی،طلبہ و طالبات کو فیس نہ بھرنے پر امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روکا جائے گا البتہ نتائج کا اجراء فیس جمع ہونے پر ہی کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوائنٹس میں اضافے کے لیے میئر کراچی اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کو خطوط بھیجے جائیں گے اور آئندہ تعلیمی سیشن سے ایوننگ کے پوائنٹس میں 10 فیصد اضافہ کردیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
شیخ الجامعہ نے مزید یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی میں طلبہ تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے،خستہ حال کلاس رومز میں کلاسز نہیں لی جائیں گی اور ڈین آف فیکلٹیز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔
شیخ الجامعہ کراچی کی یقین دہانیوں کے بعد طلبہ الائنس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ طلبہ الائنس کے تحت احتجاج میں اسلامی جمعیت طلبہ ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گزشتہ دو روز سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔