قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی اراکین کو ظہرانہ دیں گے


ویب ڈیسک October 18, 2024
وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین کو ظہرانہ بھی دیں گے—فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں کل ظہرانہ بھی دیں گے اور اجلاس میں شرکت کے لیے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اراکین قومی اسمبلی کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں