سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے ساتھ ملکی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں 3000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2712ڈالر کی نئی بلند سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کے اضافے سے 280900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کے اضافے سے 240826روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3100روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کے اضافے سے 2657.75روپے ہوگئی۔