آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

  اسلام آباد: آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے صبح 9 بج کر 30 تک کیلیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 7 بج کر 30 پر شروع ہوا جس میں وفاقی وزرا، کابینہ اراکین شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق آج کے اجلاس کو بغیر کسی کارروائی کے صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی نے 26 نکاتی مسودہ منظور کرلیا

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور پھر امکان ہے کہ کل اسے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔