دہشت گردی اور شدت پسندی نے ملک کو لہولہان کردیا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری
امت مسلمہ جبر کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے ہمیں انقلاب کی تحریک کیلئے کھڑا ہونا ہے،سربراہ پاکستان عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہےکہ امت مسلمہ جبر کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے ہمیں انقلاب کی تحریک کے لئے کھڑا ہونا ہے۔
لاہور میں علمائے مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی نے ملک کو لہولہان کردیا ہے جس کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشحالی پاکستانی قوم کا خواب بن کر رہ گئی ہے اور اقتدار کے لئے لاشیں گرانے والے حکمران لوگوں کے دکھوں سے آگاہ نہیں ۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ امت مسلمہ جبر کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ پر نکلے ہیں اس لیے ہمیں انقلاب کی تحریک کے لئے کھڑا ہونا ہے۔