بلاک بسٹر فلم سیریز ’بھول بھلیاں‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی
کارتک آریان کی اداکاری اور انیس بزمی کی ہدایت کاری نے فلم کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے
کارتک آریان اور انیس بزمی کی مشہور فلم سیریز بھول بھلیاں کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 'بھول بھلیاں 4' کی تیاری پہلے سے شروع ہو چکی ہے جبکہ 'بھول بھلیاں 3' کی ریلیز ابھی باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق، 'بھول بھلیاں 3' نہ صرف پہلے دونوں حصوں سے بہتر ثابت ہوئی ہے بلکہ اس نے فلم سازوں کو اتنا پراعتماد بنا دیا ہے کہ انہوں نے چوتھے حصے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔
فلم کی پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز اس بات کا دعویٰ کر رہی ہے کہ 'بھول بھلیاں 3' کی کمائی، دوسرے حصے کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
کارتک آریان کی اداکاری اور انیس بزمی کی ہدایت کاری نے فلم کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ودیا بالن اور مادھوری دکشت کی جوڑی بھی اس فلم میں اپنی خاص کیمسٹری کے ساتھ نظر آئے گی۔
'بھول بھلیاں 4' کے کاسٹ میں فی الحال صرف کارتک آریان کا نام طے کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کرداروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فلم کے شائقین کو مزید تفصیلات کے لیے انتظار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔