پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیے

  اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے روک  دیے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق  پی ایم ڈی سی اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں میڈیکل کالجز کو داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سلسلے میں تمام میڈیکل کالجز کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔