مخصوص نشستوں کا کیس سپریم کورٹ نے نظرثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق اسپیکر کے خط پر مشاورتی اجلاس ہوا

الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے خط سے متعلق اجلاس ہوا—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی سے متعلق کہا ہے کہ قانوناً سماعت کے لیے مقرر ہونی چاہیے تھی لیکن تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں سے متعلق اسپیکر کے خط پر مشاورتی اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔


ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے تاحال الیکشن کمیشن کی نظرثانی سماعت کے مقرر نہیں کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی قانوناً سماعت کے لیے مقرر ہو جانا چاہیے تھی۔

الیکشن کمیشن نے اجلاس میں کہا کہ سپریم کورٹ اپنے کئی فیصلوں میں یہ اصول طے کرچکی ہے کہ عدالتی فیصلے کے بجائے قانون پر عمل کیا جائے۔
Load Next Story