- ملتان میں آتش بازی کا سامان تیار ہونے والی عمارت دھماکے سے زمین بوس، 3 افراد جاں بحق
- اسرائیل میں فوجی بیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ
- لاہور میں جعلی پیر کی ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی
- دنیا بھر کے پانی میں ’فار ایور‘ کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف
- لاہور؛ کالج میں مبینہ طور پر پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ مرتب
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- اپوزیشن راضی نہ ہوئی تو حکومت کو دو تہائی اکثریت کر کے دکھاؤں گا، بلاول
- چھاتی کا سرطان صرف اسپتال کی چار دیواری میں لڑی جانے والی جنگ نہیں، ماہر
- خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کا دن تبدیل
- بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج
- کراچی: کورنگی سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- حکومت اور اتحادی جماعتوں میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
- کراچی میں کل درجہ حرارت 40 ڈگری تک چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
- امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ
- خیرپور؛ اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
- سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
- آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس ملتوی
- محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں پر تفصیلی رپورٹ جاری
سنی دیول کی ایکشن فلم 'جٹ' انڈین ریپبلک ڈے پر تہلکہ مچانے کو تیار
ممبئی: سنی دیول اپنی نئی فلم “جٹ” کے ساتھ یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر سینما گھروں میں واپسی کرنے والے ہیں۔ یہ فلم معروف ڈائریکٹر گوپی چند ملینی کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہے۔
فلم میں سنی دیول کو ایک مضبوط، جذباتی اور محب وطن کردار میں دکھایا گیا ہے جو ان کے فینز کو بہت پسند آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق، “لاہور 1947″ جسے پہلے ریپبلک ڈے پر ریلیز کیا جانا تھا اب تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور اس کی ریلیز مارچ سے جون 2025 تک کسی وقت متوقع ہے۔ یہ فلم عامر خان کی پروڈکشن میں بن رہی ہے اور اسے معروف ہدایتکار راجکمار سنتوشی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
فلم “جٹ” کو ریپبلک ڈے پر ریلیز کرنے کا فیصلہ اس کے محب وطن اور ایکشن سے بھرپور مواد کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
پروڈیوسر میتری پروڈکشن کے ذرائع کے مطابق، “یہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہے جس میں ایک مضبوط جذباتی کہانی بھی شامل ہے، جو سنی دیول کے مداحوں کے دلوں کو چھو لے گی۔”
فلم “لاہور 1947″ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا پوسٹ پروڈکشن کام ابھی جاری ہے اور خاص توجہ فلم کی تاریخی جزیات اور تقسیم ہند کے مناظر پر دی جا رہی ہے تاکہ اس دور کی عکاسی بہتر طریقے سے ہو سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔