سنی دیول کی ایکشن فلم جٹ انڈین ریپبلک ڈے پر تہلکہ مچانے کو تیار
فلم میں سنی دیول کو ایک مضبوط، جذباتی اور محب وطن کردار میں دکھایا گیا ہے
سنی دیول اپنی نئی فلم "جٹ" کے ساتھ یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر سینما گھروں میں واپسی کرنے والے ہیں۔ یہ فلم معروف ڈائریکٹر گوپی چند ملینی کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہے۔
فلم میں سنی دیول کو ایک مضبوط، جذباتی اور محب وطن کردار میں دکھایا گیا ہے جو ان کے فینز کو بہت پسند آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق، "لاہور 1947" جسے پہلے ریپبلک ڈے پر ریلیز کیا جانا تھا اب تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور اس کی ریلیز مارچ سے جون 2025 تک کسی وقت متوقع ہے۔ یہ فلم عامر خان کی پروڈکشن میں بن رہی ہے اور اسے معروف ہدایتکار راجکمار سنتوشی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
فلم "جٹ" کو ریپبلک ڈے پر ریلیز کرنے کا فیصلہ اس کے محب وطن اور ایکشن سے بھرپور مواد کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
پروڈیوسر میتری پروڈکشن کے ذرائع کے مطابق، "یہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہے جس میں ایک مضبوط جذباتی کہانی بھی شامل ہے، جو سنی دیول کے مداحوں کے دلوں کو چھو لے گی۔"
فلم "لاہور 1947" کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا پوسٹ پروڈکشن کام ابھی جاری ہے اور خاص توجہ فلم کی تاریخی جزیات اور تقسیم ہند کے مناظر پر دی جا رہی ہے تاکہ اس دور کی عکاسی بہتر طریقے سے ہو سکے۔