الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ذرائع الیکشن کمیشن

نظرثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی جبکہ اسے قانوناً سماعت کیلیے مقرر ہوجانا چاہیے تھا، ذرائع ای سی پی

فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے تاحال الیکشن کمیشن کی نظرثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی جبکہ نظرثانی درخواست کو قانوناً سماعت کیلیے مقرر ہوجانا چاہیے تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایسے کئی فیصلے موجود ہیں جس میں قانون پر عمل درآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم


واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا جبکہ آج ہی کے روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے اپنی دوسری وضاحت بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، دوسری وضاحت جاری

 

جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے اور ایکٹ میں ترمیم کے بعد عدالتی فیصلے پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔
Load Next Story