ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے واٹرمیلن جوس

’’واٹرمیلن جوس‘‘ جو یقیناً اس گرمی میں نہ صرف روزے داروں کو فرحت بخشے گا بلکہ یہ توانائی سے بھی بھرپورہے


ویب ڈیسک July 19, 2014
واٹرمیلن جوس کو پودینے کی پتیوں سے گارنش کر کے روزے داروں کو پیش کریں

ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے ''واٹرمیلن ڈجوس'' جو یقیناً اس گرمی میں نہ صرف روزے داروں کو فرحت بخشے گا بلکہ یہ توانائی سے بھی بھرپورہے۔

اجزا:
باریک کٹا ہوا تربوز (تین پیالی)
اسٹرا بریز (آٹھ عدد)
کریم (دو کھانے کے چمچے)
لال شربت (چار کھانے کے چمچے)
کْٹی ہوئی برف (ایک پیالی)

ترکیب:

بلینڈر میں کٹا ہوا تربوز، کْٹی ہوئی برف، اسٹرابریز، کریم اور لال شربت ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ لیجئے تیارہے مزیدار واٹرمیلن جوس اب اسے پودینے کی پتیوں سے گارنش کر کے روزے داروں کو پیش کریں۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ اس گرمی میں یہ روزے داروں کو نہ صرف رفرحت بخشے گا بلکہ یہ توانائی سے بھی بھرپورہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں