امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ

جسٹس منصور علی شاہ پہلے چیف جسٹس بنیں، اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک October 18, 2024
حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو حکومت سے گفتگو نہ کرنے کا مشورہ دیا—فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حکومت سے بات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں، دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے اور اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔

دونوں سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں، پہلے جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں، اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں