نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

انسٹاگرام نے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئے سیفٹی فیچرز کا اعلان کر دیا ہے

 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے لوگوں کو سیکسٹورشن (جنسی/نازیبا تصاویر یا ویڈیو سے بلیک میلنگ کے ذریعے پیسے اینٹھنا) سے بچانے اور پلیٹ فارم پر نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئے سیفٹی فیچرز کا اعلان کر دیا۔
 
میٹا کی ذیلی کمپنی کے مطابق کمپنی جعلسازی میں ملوث اکاؤنٹ کی شناخت کرنے کے حوالے سے اشاروں کی نشان دہی کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے اور ان کا نوجوان صارفین سے رابطہ مشکل بنا رہی ہے۔
 
نئے سیفٹی ٹولز کے بعد صارفین اپنی ڈیوائس میں براہ راست اسکرین شاٹ یا میسجز میں بھیجی گئی ویڈیوز کی اسکرین ریکارڈنگ (جو کہ جعلسازوں کا ایک طریقہ ہے) نہیں کر سکیں گے۔
 
انسٹاگرام کا کہنا تھا کہ سیکسٹورشن جعلساز بلیک میلنگ کے لیے اپنے اہداف کا انتخاب اکثر اپنی فالووئنگ اور فالوور کی لسٹ سے کرتے ہیں۔ لیکن اب جن اکاؤنٹس میں جعلسازی کے اشارے ملیں گے ان کو یہ لسٹ نہیں دِکھیں گی اور ان سے یہ سہولت لے لی جائے گی۔
Load Next Story