کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک چھو سکتا ہے محکمہ موسمیات

سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے غیرفعال ہونے کے سبب شہر میں گرمی کی شدت بڑھے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


ویب ڈیسک October 18, 2024
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعے کو درجہ حرارت 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا—فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے گرم موسم جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہےکہ ہفتے کو شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھو سکتاہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں گرم موسم بدستور جاری رہنے کا امکان ہے اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے غیرفعال ہونے کے سبب شہر میں گرمی کی شدت بڑھے گی، ہفتہ اور اتوار کو ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں پر تفصیلی رپورٹ جاری

مزید بتایا گیا کہ 20 اور 21 اکتوبرکے درمیان دیہی سندھ کے اضلاع عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں