بھارت میں ہوس کے پجاری 86 سالہ سسر نے بہو کی عزت تارتار کردی

زیادتی کا واقعہ 3 ماہ قبل پیش آیا لیکن بہو نے سسر کی دھمکی اور خوف کے باعث کسی کو اس کی خبر نہ کی، پولیس


ویب ڈیسک July 19, 2014
سسر نے اپنی ہوس کا نشانہ ساس اوردیور کی مدد سے بنایا، متاثرہ لڑکی فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہوس کے پجاری 86 سالہ سسر نے بہو کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا واقعہ 3 ماہ قبل پیش آیا تاہم سسر کی دھمکی اور خوف کے باعث بہو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی کسی کو خبر نہ کی اور خاموش ہوکر بیٹھ گئی جس کے باعث واقعے کی شکایت درج نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جب لڑکی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی تو اس کا سسر پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بتایا کہ سسر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ ساس اور دیور کی مدد سے بنایا جبکہ واقعے کا علم ہونے پر اس کا شوہر بھی دوسرا بیاہ رچا کر بیٹھ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں