پاک فوج نے بویا اور دیگان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا آئی ایس پی آر

میر علی سے بارود بنانے والی فیکٹری اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 19, 2014
میر علی میں گزشتہ رات چار دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

KARACHI: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اوردیگان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ آپریشن کے دوران میر علی سے بارود بنانے والی فیکٹری اور بھاری اسلحہ بھی پکڑا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن ''ضرب عضب'' پلان کے مطابق کامیابی سے جاری ہے جس میں میران شاہ کے بعد بویا اور دیگان کےعلاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کراکر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بویا اور دیگان ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کے اہم مراکز تھے جہاں ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جبکہ میر علی میں گزشتہ رات 4 دہشت گرد مارے گئے اور علاقے سے بارود بنانے والی فیکٹری اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میرعلی میں 12 بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی گئی ہیں جبکہ علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالی ربانی نے بویا اور دیگان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں مصروف افسران اور جوانوں سے ملاقات کرکے انہیں آپریشن میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کے حوصلے کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں