بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج

 جمعـء 18 اکتوبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے بہاولنگر کے لیکچرار کے خلاف طالبہ کی مدعیت میں ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی یو بی کیمپس کی فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ نے لیکچرار ندیم کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن میں ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا جس میں متاثرہ طالبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیچر نے اُسے واٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات اور فخش ویڈیوز بھیجیں۔

طالبہ کے مطابق ملزم نے زبردستی ناجائز تعلقات پر مجبور کیا اور تعلقات عائم نہ کرنے پر پرچے میں فیل کرنے، یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لیکچرار کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔