لاہور دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسرباز جیب تراش گینگ گرفتار موبائل فون اسلحہ اور نقدی برآمد

دونوں خواتین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو شاپنگ سنٹرز اور بازاروں میں جا کر نوسر بازی کر کے گھریلو خواتین کو لوٹتی ہیں


سید مشرف شاہ October 19, 2024
فوٹو- فائل

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر لاری اڈا پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ رکنی متحرک چور جیب تراش اور نوسر باز گینگ گرفتار کر لیا۔

سب انسپیکٹر عمران اسلم چٹھہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسرباز گینگ گرفتار کر لیا دوںوں خواتین سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں شاپنگ سنٹرز اور بازاروں میں جا کر نوسر بازی کرکے گھریلو خواتین کو لوٹتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران انٹیروگیشن متعدد چوری و نوسر بازی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے پولیس نے ملزمان سے موبائلز فونز اور چوری شدہ لاکھوں روپےاور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ گھریلو عورتوں کو بازاروں میں نوسر بازی سے لوٹنے والا گروہ زیرو ٹالرنس کا مستحق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |