- پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوگی
- کیا پریشانی ؟ ترمیم کیلیے نمبرز پورے اور نمبری بھی ، واوڈا
- آئینی ترامیم کا معاملہ؛ بلاول اور مولانا کے درمیان ایک روز میں دوسری ملاقات
- پاکستان اور عرب ممالک میں پاکستانی کرنسی میں لین دین ممکن
- کراچی؛ حسین آباد میں عوام نے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا
- لاہور؛ دو خواتین سمیت پانچ رکنی نوسرباز جیب تراش گینگ گرفتار، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد
- ملتان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری دھماکے سے زمین بوس، 3 افراد جاں بحق
- اسرائیل میں فوجی بیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ
- لاہور میں جعلی پیر کی ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی
- دنیا بھر کے پانی میں ’فار ایور‘ کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف
- لاہور؛ کالج میں مبینہ طور پر پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ مرتب
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- اپوزیشن راضی نہ ہوئی تو حکومت کو دو تہائی اکثریت کر کے دکھاؤں گا، بلاول
- چھاتی کا سرطان صرف اسپتال کی چار دیواری میں لڑی جانے والی جنگ نہیں، ماہر
- خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کا دن تبدیل
- بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج
- کراچی: کورنگی سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- حکومت اور اتحادی جماعتوں میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
پاکستان اور عرب ممالک میں پاکستانی کرنسی میں لین دین ممکن
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان پاکستانی روپے میں ادائیگی کیلیے ایک سنگ میل طے کرلیا ہے۔
اب پاکستانی شہری پاکستانی بینکنگ چینل راست اور عرب مانیٹری فنڈ بونا کے اشتراک سے پاکستانی کرنسی میں آن لائن ادائیگیاں کرسکیں گے، جبکہ مرکزی بینک آن لائن بینکنگ چینل کے ذریعے چین کو براہ راست ادائیگیوں کو ممکن بنانے کیلیے بھی کام کر رہا ہے، جمعے کو سالانہ گورنر رپورٹ برائے مالی سال 2024-25 میں اپنی تیسری فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی 2028 کا اعلان کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ 2028 تک 75 بالغ آبادی کو بینکنگ سہولیات فراہم کرنے عزم رکھتے ہیں، جن میں 25 فیصد خواتین ہوں گی۔
اس وقت پاکستان کی 60 فیصد بالغ آبادی بینکنگ خدمات سے مستفید ہورہی ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ کراس بارڈر ادائیگیوں کو آسان بنانے کیلیے اسٹیٹ بینک نے عرب مانیٹری فنڈ بونا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس میں پاکستانی کرنسی کو سیٹلمنٹ کرنسی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو کہ تاریخی سنگ میل ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے چینی اور پاکستانی مالیاتی اداروں کے درمیان ایک کراس بارڈر پارٹنرشپ کی بھی منظوری دی ہے، جس کے ذریعے اب پاکستانی ای والٹس یوزرز پاکستان میں رہتے ہوئے چین میں اپنی ادائیگیاں کرسکیں گے، واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں NFIS 2018-2023 کی کامیابی کے بعد اسٹیٹ بینک اب NFIS کے تیسرے ایڈیشن 2024-28 کو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹکل بینکاری کا تحفظ، سہولت، فروغ، اور سروسز کی بہتر فراہمی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔