کراچی: کورنگی سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

کورنگی پولیس نے ڈھائی نمبر کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اس حوالے سے کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈکیت کی شناخت غلام عباس کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس نے گرفتار زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کرایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔