ملتان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری دھماکے سے زمین بوس، 3 افراد جاں بحق

سید مشرف شاہ  ہفتہ 19 اکتوبر 2024
آئی جی پنجاب نے آتش بازی کا سامان تیار ہونے والے مکان میں دھماکا ہوا—فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب نے آتش بازی کا سامان تیار ہونے والے مکان میں دھماکا ہوا—فوٹو: فائل

ملتان: دہلی گیٹ نیلگراں میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے دہلی گیٹ نیلگراں میں آتش بازی کا سامان تیار ہونے والے مکان کے دھماکے سے زمین بوس ہونے کے معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سی پی او ملتان سمیت سینئر پولیس افسران اور پولیس نفری موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں ملے تلے دب کر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ دی گئی تھی اور اب تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے اور 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔