سینیٹ اجلاس کا وقت پھر تبدیل ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل، شام 7 بجے منعقد ہوگا، مراسلہ جاری


ویب ڈیسک October 19, 2024
(فوٹو : فائل)

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کردیا گیا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل بھی شامل نہیں کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، جو اب شام ساڑھے 6 بجے ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس ملتوی


اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہونا تھا جب کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔ آج صبح اجلاس کا وقت دوپہر 3 بجے مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد ایک بار اجلاس کا وقت پھر تبدیل کرتے ہوئے شام ساڑھے 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔


دریں اثنا آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔


قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل


آج ہفتے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیاگیا ہے۔


قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مراسلے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے کے بجائے شام 7 بجے منعقد ہو گا۔


اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی اسپیکر نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 49 کی ذیلی شق 2(بی) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |