عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

 راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹر گوہر سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

پانچ پی ٹی آئی رہنما سیکورٹی کلیئرنس کے بعد گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے۔ پانچوں رہنما گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

یہ ملاقات آج صبح 8 بجے ہونے تھی تاہم تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ جیل انتظامیہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت نے یہ اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

سلمان راجہ کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا گیا

ادھر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ اڈیالہ حکام سلمان اکرم راجہ کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ صرف بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور اسد قیصر ملاقات کے لئے کلیئر ہوئے۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ہماری طرف سے دیے گئے تمام نام کلیئر نہیں ہو جاتے، اس وقت وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔