پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے بانی سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا

پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے بانی سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹر گوہر سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور انہیں آئینی ترامیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

پانچ پی ٹی آئی رہنما سیکورٹی کلیئرنس کے بعد گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے۔ پانچوں رہنما گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، ہم مولانا کے پاس جارہے ہیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

یہ ملاقات آج صبح 8 بجے ہونے تھی تاہم تاخیر کا شکار ہوگئی۔


پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ جیل انتظامیہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت نے یہ اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

سلمان راجہ کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا گیا

قبل ازیں تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ اڈیالہ حکام سلمان اکرم راجہ کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ صرف بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور اسد قیصر ملاقات کے لئے کلیئر ہوئے۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ہماری طرف سے دیے گئے تمام نام کلیئر نہیں ہو جاتے، اس وقت وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
Load Next Story