کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن؛ ملک بھر میں اسکولز اور دفاتر بند

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اکتوبر 2024
بجلی کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں،حکام:فوٹو:فائل

بجلی کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں،حکام:فوٹو:فائل

ہوانا: کیوبا میں بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث پورے ملک کی بجلی بند ہوگئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق  کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پاور پلانٹ فیل ہونے سے ملک بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ بجلی معطل ہونے کے باعث اسکولز اور دفاتر میں چھٹی کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ گزشتہ روز کیوبا کے وزیر اعظم نے ملک میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے تمام پبلیک سیکٹرز کو بجلی کی فراہمی روک دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔